پوپ بینیڈکٹ کا لاکھوں کے اجتماع سے خطاب

آخری وقت اشاعت:  پير 17 ستمبر 2012 ,‭ 00:51 GMT 05:51 PST

لبنان کے علاوہ شام اور عراق سے بھی عیسائی افراد پوپ کے دورے کے لیے بیروت آئے

اتوار کو پوپ بینیڈکٹ چھبیس کے دورہِ لبنان کے آخری روز بیروت میں لاکھوں لوگوں نے ان کے ساتھ ایک اجتماع میں شرکت کی۔

پوپ بینیڈکٹ نے مشرقِ وسطیٰ کے رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور مفاہمت کی کوششیں کریں۔

عیسائی مذہب کے سربراہ نے ایک بار پھر شام میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پوپ بینیڈکٹ نے یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب مسلم دنیا میں پیغمبرِ اسلام پر متنازع فلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

انیس سو ستانوے میں پوپ جان پال کے دورہِ لبنان کے بعد عیسائیت کے سربراہ کا یہ ملک کا پہلا دورہ ہے۔

اتوار کے روز ساحلِ سمندر پر ہونے والے اس اجتماع میں تقریباً ساّھے تین لاکھ افراد نے شرکت کی۔پوپ بینیڈکٹ اپنی مخصوص بکتر بند گاڑی میں لوگوں کے ہجوم کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔

اجتماع کے دوران انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام عیسائیوں سے ’ہلاکتوں اور تباہی‘ کے سلسلے کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔

بیروت سے بی بی سی کے نامہ نگار جم موئر کا کہنا تھا کہ لبنان کے علاوہ شام اور عراق سے بھی عیسائی افراد پوپ کے دورے کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔

اس سے پہلے سنیچر کو پوپ نے لبنانی سیاسی رہنمائوں سے صدارتی محل میں ملاقاتیں کی۔

لبنان کی سیاسی قیادت شام کے سلئلے پر شدید بٹی ہوئی ہے تاہم پوپ نے تمام نظریات کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں جن میں شیعہ تحریک حزب اللہ بھی شامل تھی۔

حکومتی اہلکاروں، غیر ملکی سفارتکاروں اور مذہبی رہنمائوں سے بات کرتے ہوئے پوپ نے مذہبی آزادی کے ’بنیادی حق‘ پر زور دیا۔

انہوں نے مذہبی بنیاد پرستی کی مذمت کی اور تمام مذہنی رہنمائوں سے اس خطرے کو مشرقِ وسطیٰ سے نکالنے کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کے لیے کہا۔

خطے میں گذشتہ چند سالوں میں سیاسی کشیدگی اور اقتصادی مسائل کی وجہ سے عیسائیوں کی تعداد گرتی رہی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔