ہلزبرو حادثہ: پولیس کے خلاف دعوے دائر

،تصویر کا ذریعہPA
برطانیہ میں 27 برس پہلے ہونے والے ہِلزبرو حادثے سے متعلق تحقیقاتی جیوری کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے دعوے دائر کیےگئے ہیں۔
تحقیقاتی جیوری نے 27 سال پہلے لیورپول اور نوٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے مابین ہلزبرو میں میچ کے دوران ہونے والے حادثے میں ہونے والی اموات کو ’غیر قانونی ہلاکتیں‘ قرار دیا ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ ہلزبرو حادثے سے متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ہائی کورٹ میں یارکشائر اور ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے خلاف’بےضابطگی‘ کے ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سونڈرز لا سولیسٹرز نے کہا ہے کہ ہلزبرو خاندانوں نے پولیس کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے دعوے دائر کیے ہیں۔ یہ دعوے 2015 میں دائر کیے گئے تھے لیکن تحقیقات جاری ہونے کی وجہ سے انھیں معطل کر دیا گیا تھا۔
برطانیہ میں 1989 میں لیورپول اور نوٹنگھم فارسٹ فٹبال کلبوں کی ٹیموں کے مابین ہلزبرو میں ہونے ایف اے کپ سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 96 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جیوری کی جانب سے 1989 میں ایف اے کپ کے سیمی فائنل سے پہلے اور بعد میں پولیس کو مکمل طور پر ناکام ٹھہرایا گیا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اس سانحے کی دو مزید مجرمانہ تحقیقات جاری ہیں جو 2016 کے اختتام تک مکمل ہو سکتی ہیں۔
پولیس میچ کے روز ہونے والے تصادم کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ایک اور انکوائری انڈیپینڈنٹ پولیس کمپلینٹس کمیشن (آئی پی سی سی) کی جانب سے بعدازاں رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جیوری نے اپنے فیصلے میں ساؤتھ یارکشائر پولیس اور ساؤتھ یارکشائر ایمبولینس سروس کی غلطیوں کو اس روز حادثے کی ’وجہ یا اس میں شامل‘ ہونے ذمہ دار ٹھہرایا۔
حادثے کی رپورٹ آنے کے بعد پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ’اس امر کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ موجود ثبوتوں کی بنیاد پر کسی فرد یا ادارے کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔‘

آئی پی سی سی کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں خلل ڈالنے، جھوٹے بیان دینے اور سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے کے جرائم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
نیویارکشائر ایمبولینس سروس این ایچ ایس ٹرسٹ چیف ایگزیکٹیو روڈ برنس کا کہنا ہے کہ وہ جیوری کے فیصلے کو ’مکمل طور پر تسلیم‘ کرتے ہیں کہ غلطیاں کی گئیں، جن پر انھیں ’دلی افسوس‘ ہے۔



















