دس چیزیں جن سےہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہAP
1- سنہ 2050 تک دنیا کی آدھی آبادی کی دور کی نظر خراب ہو سکتی ہے۔
2۔برطانیہ کے شہر سٹاکٹن آن ٹیز میں ایک مقامی ہیرو کا مجسمہ بنانے والوں نے غلطی سے کسی اور کا مجسمہ بنا دیا۔
3۔انگریزی زبان کے تلفظ میں تبدیلی کے باعث موجودہ دور میں شیکسپئر کے بیشتر لطیفے کسی کو سمجھ نہیں آئیں گے۔
4۔گارڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ نے بیلجئیم میں ایک ٹیسٹ ٹریک بنایا ہے جس میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے طرز کے گڑھے بھی بنائے گئے ہیں۔
5۔اب باربی کے گھر میں بھی وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
6۔امریکی ریاست ڈیلاویئر میں کم عدد والی لائسنس پلیٹیں ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہوتی ہیں۔
7۔ بی بی سی کا دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پروگرام ڈرامہ سیریز ’کیمپنگ اپ دی اپیئرینسس‘ ہے۔
8۔ موٹے پینگوئنز کا ٹریڈ مل پر گرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
9۔ فریرو روشے چاکلیٹ گھومنے والے گیئروں کی طرح بھی کام کرسکتی ہے۔
10۔سکریبل کے موجد نے نیویارک ٹائمز اخبار سے بھی مدد لی تھی۔



















