کینیڈا: ہوٹل کے کمرے میں 40 اژدہے کے بچے

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اژدہے جب پکڑے گئے تب بہت مشکل میں تھے مگر اب ان کی حالت بہتر ہونے کی امید ہے
،تصویر کا کیپشنمقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اژدہے جب پکڑے گئے تب بہت مشکل میں تھے مگر اب ان کی حالت بہتر ہونے کی امید ہے
وقت اشاعت

کینیڈا میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے چالیس اژدہوں کو ایک موٹل کے کمرے کے کوڑے کے بن میں سے بچایا۔

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے برینٹفوڈ شہر میں واقع اس موٹل کے مینجیر نے بتایا کہ یہ سانپ جو ایک فٹ سے ساڑھے چار فٹ تک کی لمبائی کے ہیں جو موٹل میں موجود مہمانوں کے تھے۔

ایک جوڑے نے اس کمرے کو ایک رات کے لیے حاصل کیا تھا مگر ان کی غیر موجودگی میں پولیس نے ان جانوروں کو قبضے میں لیا۔

اس شہر کے قوانین کے مطابق اژدہوں کو گھروں میں پالتو جانوروں کے طور پر نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اژدہے جب پکڑے گئے تب بہت مشکل میں تھے مگر اب ان کی حالت بہتر ہونے کی امید ہے۔

ان اژدہوں کو ایک جانوروں کے تحفظ کی پناہ گاہ میں لیجایا گیا جو اس علاقے میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کا ایک ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروایا جائے گا اور ان کا عملہ ان کا خیال رکھے گا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھیں گے۔

گزشتہ ہفتے کینیڈا ہی میں ایک تیرہ فٹ کے اژدہے نے دو بچوں کو ان کی نیند میں مبینہ طور پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔