سوڈان: ’کشتی ڈوبنے سے 197 ہلاک‘

وقت اشاعت

سوڈان کی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کو سعودی عرب لے جانے والی کشتی کو آگ لگنے سے لگ بھگ دو سو افراد ڈوب گئے ہیں۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سوڈانی میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی سے صرف تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق اس کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ایجنسی کے مطابق کشتی پر سوار افراد سوڈان کے ہماسایہ ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کشتی نے سفر کس ملک سے شروع کیا تھا۔