’مالی بحران کا خطرہ ہے‘

بینک آف انگلینڈ کے گورنر مرون کنگ نے خبردار کیا ہے کہ بینکنگ سیکڑ کی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک میں ایک اور مالی بحران آ سکتا ہے۔
مسٹر کنگ نے رونامہ ٹیلی گراف کو بتایا کہ بینکس اپنے گاہکوں کی جمع شدہ رقم پر شارٹ ٹرم منافع پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے بینکوں سے اپنے سٹاف کو بونس دینے پر اصرار کرنے کی وجہ بھی پوچھی۔
مسڑ کنگ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مالیاتی خدمات سرانجام دینے والے متعدد افراد کا خیال ہے کہ کیا اپنے گاہکوں کو مزید بےوقوف بنانا ممکن ہے۔
سنہ انیس سو اکانوے میں بینک آف انگلینڈ میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے مسڑ کنگ کیمرج اور ہاورڈ یونیورسٹی کے علاوہ لندن سکول آف اکانومکس میں پروفیسر رہ چکے ہیں۔
کنگ کے مطابق بینکنگ ریگولیشن کا اختیار واپس لینے سے بینک آف انگلینڈ پر مذید بوجھ پڑ جائے گا۔
بی بی سی کے معاشیات کے چیف نامہ نگار ہگ پائم کا کہنا ہے کہ مرون کنگ کا تبصرہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بینک آف انگلینڈ بینکنگ ریگولیشن کا اختیار اپنے پاس لینا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر کنگ کا تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے پہلے وزیر خزانہ جارج آسبورن نے مرلن نامی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہمارے نامہ نگار کے مطابق مرلن منصوے کے تحت بینکوں کی جانب سے اپنے سٹاف کو بونس نہ دیے جانے کے بدلے میں حکومت تنخواہوں اور منافعے پر کوئی کارروائی نہیں کرےگی۔



















