’نیو نازی ریڈیو سٹیشن کے خلاف کارروائی‘

فائل فوٹو، نیو نازی مظاہریں
،تصویر کا کیپشننیو نازی تحریک دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نازی ازم کی بحالی کے لیے شروع ہوئی
وقت اشاعت

جرمنی میں پولیس نے دائیں بازو کے غیر قانونی ریڈیو سٹیشن کو چلانے کے شعبے میں تئیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس کارروائی میں دو سو ستر افراد نے حصہ لیا اور جرمنی کی دس ریاستوں میں بیس چھاپے مارے۔

وائڈر سٹینڈ ریڈیو ( مزاحمتی ریڈیو ) سے میوزک اور ایسے نظریات نشر کیے جاتے تھے جو نئو نازی خیالات کی عکاسی کرتے تھے۔

اس طرح کے نظریات پر جرمنی میں پابندی ہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد پر ایک جرام پیشہ تنظیم قائم کرنے اور نسلی نفرت کو اکسانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں بیس سے تیس سال کے دوران ہیں اور ان کے بارے میں یقین ہے کہ ان کو ریڈیو سٹیشن پر نشر کیا جاتا تھا یا یہ نشریات میں مدد کرتے تھے۔

فیڈرل کرائم آفس کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے چلنے والے ریڈیو سٹیشن کا کمپیوٹر سرور امریکہ میں ہے اور اس کو سننے والے جعلی ناموں سے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

فیڈرل کرائم آفس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس لوگوں کے بارے میں ٹھوس شواہد ہیں کہ جو انتہائی دائیں بازو کے انٹرنیٹ ریڈیو سٹیشن چلاتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس روجحان کا نوٹس لیا گیا تھا کہ دائیں بازوں کے گروپ نوجون لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے میوزک کا استمعال کرتے ہیں۔