ایران کے اعلان کی مذمت

ایران نے دس نئے جوہری پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے
،تصویر کا کیپشنایران نے دس نئے جوہری پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے
وقت اشاعت

ایران کی طرف سے یورینیم افزودہ کرنے کے دس نئے پلانٹ لگانے کے اعلان پر شدید عالمی رد عمل سامنے آیا ہے۔

<link type="page"><caption> دس نئے پلانٹ لگانے کا اعلان</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/11/091129_iran_nuke_plants.shtml" platform="highweb"/></link>

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا کہ ان منصوبوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے برخلاف کام کر رہا ہے اور ایران اپنے آپ کو عالمی برادری میں تناہ کر رہا ہے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کا مطلب ہے کہ ایران دانستہ طور پر سلامتی کونسل کی پانچ قرار دادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ایران کی طرف سے نئے جوہری پلانٹس کی تعمیر کا اعلان اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کی طرف سے اس قرار داد کے دو دن بعد کیا گیا جس میں ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ قم میں پلانٹ پر کام بند کرے۔

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد یورینیم کی افزود کی سطح کو بھی بڑھنانے کی تجویز دینے والے ہیں جو کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہو گا۔