گوانتامو: یمنی قیدی نےخود کشی کر لی

گوانتامو
،تصویر کا کیپشنکانگریس نے گوانتا مو بے میں قائم اس قید خانے کو بند کرنے کے لیے درکار رقم دینے سے انکار کردیا ہے
وقت اشاعت

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتانامو میں قید ایک یمنی شہری نے بظاہر خودکشی کر لی ہے۔

محمد احمد عبداللہ صالح گوانتامو بے کے قید خانے میں وہ پانچویں شخص ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہےکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

ان کو سنہ دو ہزار دو سے بناء کسی ثبوت کے گوانتانامو بے میں رکھا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں میں شامل تھے۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی شہری کو جنہیں الہناشی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، اپنے جیل کے کمرے میں بے حس و حرکت پایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی موت کا اعلان کرنے سے پہلے ان کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی گئیں۔

امریکی صدر براک اوباما چاہتے ہیں کہ اس حراست مرکز کوجنوری دو ہزار تک بند کردیا جائے لیکن انہیں اس سلسلے میں مخالفت کا سامنا ہے۔ کانگریس نے گوانتا مو بے میں قائم اس قید خانے کو بند کرنے کے لیے درکار رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ امریکہ میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں نتائج سے پتہ چلا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت اس کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔