بنگلہ دیش: غیرفطری اموات کی تحقیقات

بنگلہ دیش میں فروری کے دوران رجمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس فوجی بغاوت کے بعد حراست میں لیے جانے والے بارڈر گارڈز میں سے اکیس کی اموات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ بغاوت کے دوران افسروں سمیت سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات سینئر سول افسران کریں گے اور گرفتاروں کی غیر فطری اموات کے اسباب کا تعین کریں گے اور تحقیقاتی کمیٹی پندرہ دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جن لوگوں حراست کے دوران موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے یا تو خود کشی کی ہے یا ان کی موت دل کا دورہ پڑنے یا کسی اور بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔
حراست کے دوران ہونے والی ان اموات پر بنیادی اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیمں شدید تنقید کر رہی ہیں۔
دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سرحدی فوج، بنگلہ دیش رائفلز، کی بغاوت کے بعد جو بعد میں کئی شہروں تک پھیل گئی تھی، رائفلز کے بعد تین ہزار ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بنیادی طور پر بنگلہ دیش کی سرحد کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے بنگلہ دیش رائفلز کے سپاہیوں کی بغاوت کم تنخواہ اور ملازمت کے بدترین حالات جیسے تنازعات سے شروع ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران ہلاک ہونے والوں کے نام، عہدے، نمبر اور پتوں کے علاوہ ان حالات اور اسباب کا بھی لازمی طور پر تعین کیا جائے جن میں حراست کے دوران ان کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ کمیٹی زیر حراست افراد کی خود کشیوں اور غیر فطری اموات کو روکنے کی سفارشات بھی تجویز کرے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















