میچ فکسنگ، مہیلا کی قانونی چارہ جوئی

،تصویر کا ذریعہAP
سری لنکا کے نائب کپتان مہیلا جے وردھنے ٹی وی کمنٹری میں ان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزام کے بعد قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں۔
سری لنکا کے سرکاری ٹی وی میں کہا گیا تھا کہ جے وردھنے پاکستان کے خلاف پیسے کے عوض جان بوجھ کر غلط کھیلے تھے۔
جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ان کا وکیل قانونی نوٹس تیار کر ہا ہے۔
سرکاری ٹی وی نے اسی قسم کا الزام بیٹسمین سماراویرا کے خلاف بھی عائد کیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو گیارہ رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ کے بعد سرکاری ٹی وی نیٹ ورک آئی ٹی این میں حکومتی اخبار کے ایڈیٹر نے کمینٹری میں لکھی تھی۔
ان کے مطابق ایک کاروباری شخصیت نے پاکستان کی فتح پر اٹھارہ ہزار ڈالر لگائے تھے۔ ’ہمارے خیال میں مہیلا اور سماراویرا نے شائد گیم تبدیل کردی۔‘
اس کمینٹری کے ساتھ میچ کی جھلکیاں اور غمگین موسیقی بھی تھی۔
سری لنکا کے شہریوں نے فیس بک جیسی سائٹس پر اس کمینٹری پر سخت تنقید کی ہے۔















