ہر روز میراتھون دوڑنے کا ریکارڈ

سٹیفان اینجل
،تصویر کا کیپشن’میں اپنے میراتھون سال کو اپنے اوپر تشدد کا سال نہیں کہوں گا‘
وقت اشاعت

بیلجیم کے سٹیفان اینجلز نے ایک سال کے دوران ہر روز میراتھون دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انچاس سالہ اینجلز نے اس سال کے دوران سات مختلف ممالک میں کل پندرہ ہزار دوڑ کر مکمل کیے۔

انہوں نے آخری میراتھون ہسپانیہ کے شہر بارسلونا میں مکمل کی۔ انہوں نے ایک میں کل پندرہ ہزار کلومیٹر یا نو ہزار پانچ سو انہتر میل دوڑ لگائی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے میراتھون سال کو اپنے اوپر تشدد کا سال نہیں کہوں گا۔ یہ بالکل ایک نوکری کی طرح تھا۔‘

اینجلز اوسطاً ہر روز چار گھنٹے دوڑتے تھے۔ انہوں نے بتایا ان کا ایک دن میں سب سے تیز ترین وقت دو گھنٹے چھپن منٹ تھا۔

اینجلز کو بچپن میں سانس کی بیماری تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں کھیلوں میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔

اینجلاًم سے پہلے مسلسل سب سے زیادہ میراتھون دوڑیں مکمل کرنے کا ریکارڈ پینسٹھ سالہ جاپانی اکینوری کسوڈا کا تھا جنہوں نے باون روز تک مسلسل ہر روز یہ فاصلہ دوڑ کر طے کیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ سن دو ہزار نو میں بنایا تھا۔