فٹ بال ورلڈ کپ: 2018 روس، 2022 قطر

وقت اشاعت

فیفا نے فیصلہ کیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد روس میں ہوگا جبکہ دو ہزار بائیس میں فٹ بال کپ مشرق وسطیٰ کے ملک قطر میں ہوگا۔

فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے سن دو ہزار اٹھارہ کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی روس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے بعد روس کے وزیراعظم ولادی میر پوتن نے فیفا کا شکریہ ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشنفٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے سن دو ہزار اٹھارہ کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی روس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے بعد روس کے وزیراعظم ولادی میر پوتن نے فیفا کا شکریہ ادا کیا۔
انگلینڈ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، پرنس ولیم اور ڈیوڈ بیکہم پچھلے کئی روز سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں لابنگ میں مصروف تھے۔ انگلینڈ کو قوی امید تھی کہ وہ فیفا کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا کہ 2018 میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انگلینڈ سب سے موزوں جگہ ہے لیکن وہ اس میں بالکل ناکام رہا۔ تصویر میں ڈیوڈ بیکہم افسردہ نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، پرنس ولیم اور ڈیوڈ بیکہم پچھلے کئی روز سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں لابنگ میں مصروف تھے۔ انگلینڈ کو قوی امید تھی کہ وہ فیفا کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا کہ 2018 میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انگلینڈ سب سے موزوں جگہ ہے لیکن وہ اس میں بالکل ناکام رہا۔ تصویر میں ڈیوڈ بیکہم افسردہ نظر آ رہے ہیں۔
پرنس ولیم نے فیفا کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ کو انگلینڈ میں لانے میں ناکامی پر انتہائی مایوس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انگریز فٹبال سے پیار کرتے ہیں اسی لیے سنہ دوہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوتی۔
،تصویر کا کیپشنپرنس ولیم نے فیفا کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ کو انگلینڈ میں لانے میں ناکامی پر انتہائی مایوس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انگریز فٹبال سے پیار کرتے ہیں اسی لیے سنہ دوہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوتی۔
دو ہزار اٹھارہ کے عالمی کپ کی میزبانی روس کو ملنے کے بعد انگلینڈ میں لوگ افسردہ نظر آ رہے ہیں
،تصویر کا کیپشندو ہزار اٹھارہ کے عالمی کپ کی میزبانی روس کو ملنے کے بعد انگلینڈ میں لوگ افسردہ نظر آ رہے ہیں
دو ہزار بائیس کے عالمی کپ کے لیے قطر، آسٹریلیا، امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا نے بولی دی تھی۔ امریکہ کے سابق صدر کلنٹن نے بھی بولی میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشندو ہزار بائیس کے عالمی کپ کے لیے قطر، آسٹریلیا، امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا نے بولی دی تھی۔ امریکہ کے سابق صدر کلنٹن نے بھی بولی میں شرکت کی۔
فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے فیصلے کے مطابق دو ہزار بائیس کا فٹ بال ورلڈ کپ عرب ملک قطر میں کھیلا جائے گا۔فیفا کے چیئرمین نے فیفا ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیفا فٹ بال کو دنیا کے ہر کونےمیں مقبول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے فیصلے کے مطابق دو ہزار بائیس کا فٹ بال ورلڈ کپ عرب ملک قطر میں کھیلا جائے گا۔فیفا کے چیئرمین نے فیفا ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیفا فٹ بال کو دنیا کے ہر کونےمیں مقبول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
 قطر کے انتخاب کے اعلان کے بعد وہاں موجود قطر کے وفد کے سربراہ شیخ محمد بن حماد الثانی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی بولی تھی جس کے بارے میں نہ کسی نے سنا تھا نہ کوئی جانتا تھا۔ اور کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہمیں یہ بولی جیتنے کا موقع ملے گا۔ لیکن یہ اس لیے ہوا کہ ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو ہم مایوس نہیں کریں گے۔
،تصویر کا کیپشن قطر کے انتخاب کے اعلان کے بعد وہاں موجود قطر کے وفد کے سربراہ شیخ محمد بن حماد الثانی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی بولی تھی جس کے بارے میں نہ کسی نے سنا تھا نہ کوئی جانتا تھا۔ اور کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہمیں یہ بولی جیتنے کا موقع ملے گا۔ لیکن یہ اس لیے ہوا کہ ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو ہم مایوس نہیں کریں گے۔
آسٹریلیا بھی دو ہزار بائیس کی میزبانی کے لیے امیدوار تھا۔ فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے شہریوں کے جذبات۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا بھی دو ہزار بائیس کی میزبانی کے لیے امیدوار تھا۔ فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے شہریوں کے جذبات۔
لیکن قطر میں جشن کا سماں تھا اور فیصلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا
،تصویر کا کیپشنلیکن قطر میں جشن کا سماں تھا اور فیصلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا
سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں شدید برف باری کے باوجود بڑی تعداد بولی میں حصہ لینے کے لیے امیدوار ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنسوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں شدید برف باری کے باوجود بڑی تعداد بولی میں حصہ لینے کے لیے امیدوار ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔