ایجبیٹسن ٹیسٹ: پاکستان کی واپسی

سعید اجمل فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنذولقرنین حیدر نےاٹھاسی اور سعید اجمل نے پچاس رن بنائے
وقت اشاعت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبیٹسن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک دو سو اکیانوے رن بنائے ہیں اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کو ایک موقع پر اننگز کی شکست کا سامنا تھا لیکن ذولقرنین حیدر کی اٹھاسی اور سعید اجمل کی پچاس رن کی شاندار اننگز نے نہ صرف پاکستان کو اس شکست سے بچایا بلکہ کھیل کے اختتام تک ایک سو بارہ رن کی برتری دلا دی۔

دن کے اختتام پر محمد آصف اور عمر گل کھیل رہے تھےاور انہوں نے بلترتیب تیرہ اور نو رن بنائے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/8/85272/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں دو سو اکاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اسے پاکستان کے خلاف ایک سو اناسی رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کیون پیڑسن نے اسی رنز بنائے۔ انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ٹروٹ تھے۔ انہوں نے پچپن رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد آصف، محمد عامر نے دو دو اور عمر امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین سو چون رنز کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔