سکیورٹی: انگلینڈ کا انڈیا جانے سے انکار

ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پیر کو شروع ہونے والی ہے۔
،تصویر کا کیپشنورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پیر کو شروع ہونے والی ہے۔
وقت اشاعت

شدت پسندوں کی جانب سے دھمکی کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم نے حیدرآباد میں ہونے والی ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ پیر سے حیدرآباد میں شروع ہونے والا ہے۔

پاکستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم لشکرِ طیبہ نے حملے کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کی بیڈمنٹن ٹیم کے سی ای او ایڈرین کرسٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کافی بڑا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا ’اولمپک کے بعد یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ لیکن ہم اپنے کھلاڑیوں، کوچ اور ديگر ملازمین کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم یہ مانتے ہیں ٹورنامنٹ کے دروان ماحول حساس ہوگا‘۔

ایڈرین کرسٹی نے کہا کہ ٹیم میں اولمپک میں کانسی کلا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ناتھن رابرٹس بھی تھے اور سبھی نے مقامی پولیس افسروں سے ملی معالومات پر غور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزارات خارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن سے مشورے کے بعد بیڈمنٹن کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ سیکورٹی اولین ترجیج ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے پرفارمنس ڈاریکٹر ایان موس نے کہا ’یہ کافی افسوس ناک فیصلہ ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت پر جب دوہا کیمپ میں ہم نےاچھی تیاری کرلی تھی۔ ہمارے کھلاڑی پوری طرح تیار تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ مشترکہ تھا اور اس فیصلے کو اورگائنزنگ کمیٹی کی کوششوں کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیے۔