ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

وقت اشاعت

متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صوبہ سندھ میں حکومت بنانے کی بجائے صوبائی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی کے بعد دوسری بڑی جماعت ہے اور صدر آصف زرداری نے انہیں ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی رابطہ کمیٹی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی کمیٹیوں کے مشورے سے حزبِ اختلاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی حصہ لے گی اور سید سردار احمد اس عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔