خیبر ایجنسی دھماکہ، دو ہلاک

وقت اشاعت

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان مخالف لشکر کے افراد پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح باڑہ سب ڈویژن کے علاقے شین قبر میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان مخالف امن کمیٹی کے افراد پک آپ گاڑی میں جارہے تھے کہ ان پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہ حملے میں امن کمیٹی کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ مرنے والے افراد کا تعلق زخہ خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔