’شکتی مان‘ زندگی کی دوڑ ہار گیا

شکتی مان اس وقت شدید زخمی ہو گیا تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر اس پر حملہ کر دیا تھا
،تصویر کا کیپشنشکتی مان اس وقت شدید زخمی ہو گیا تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر اس پر حملہ کر دیا تھا
وقت اشاعت

انڈین ریاست اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی پولیس لائن میں زخمی ہونے والاگھوڑا شکتی مان مرگیا ہے۔

گذشتہ ماہ شکتی مان اس وقت شدید زخمی ہوگیا تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر اس پر حملہ کر دیا تھا۔

یہ واقعہ 14 مارچ کو بی جے پی کے ایک ریلی کے دوران پیش آيا تھا۔

ایک پولیس اہلکار شیوا نندن دتے نے بی بی سی کو بتایا کہ گھوڑے کے زخمی پاؤں کی پٹی کو بدلنے کے لیے اسے بے ہوش کیاگیا جس سے وہ دوبارہ ہوش میں نہ آ سکا۔

بی جی پی کی ریلی میں زخمی ہونے کے بعد شکتی مان کی ایک ٹانگ کی سرجری ہوئی جس کے بعد اسے کاٹنا پڑا تھا کیونکہ چوٹ کی وجہ سے اس کے پیر میں گینگرين ہو گیا تھا۔

کاٹی گئی ٹانگ کی جگہ اب شکتی مان کو ایک نقلی ٹانگ لگائی گئی تھی اور اس کے سہارے شکتی مان کھڑا ہو سکتا تھا۔

کاٹی گئی ٹانگ کی جگہ اب شکتی مان کو ایک نقلی ٹانگ لگائی گئی ہے۔ اس کے سہارے قادر کھڑا تو ہو پا رہا ہے لیکن اب وہ کبھی پولس کی ڈیوٹی نہیں کر پائے گا
،تصویر کا کیپشنکاٹی گئی ٹانگ کی جگہ اب شکتی مان کو ایک نقلی ٹانگ لگائی گئی ہے۔ اس کے سہارے قادر کھڑا تو ہو پا رہا ہے لیکن اب وہ کبھی پولس کی ڈیوٹی نہیں کر پائے گا

پولیس والوں کے علاوہ ایک امریکی خاتون نے بھی سرجری کے بعد شکتی مان کی کافی مدد کی۔

دہرادون پولیس لائن میں ہر کوئی ان امریکی خاتون جیمی ویگن کو چاچی کہہ کر پکارتے ہیں ۔

پولیس لائن میں شکتی مان کے لیے نیا ٹن شیڈ بنایا گیا تھا۔ گرمی سے آرام کے لیے دو واٹر کولر لگائے گئے ہیں۔ مچھروں سے بچانے کے لیے مچّھردانی لگائی گئی ہے جبکہ دیگر کیڑوں اور پتنگوں سے دور رکھنے کے لیے فلوروسینٹ لیمپ کا بندوبست کیا گيا ہے۔

ہر دوسرے دن شکتی مان کا بستر بدل دیا جاتا تھا، اس کی پٹّی ہفتے میں دو بار بدلی جاتی تھی۔ ڈاکٹر اس کے لیے ہر وقت دستیاب رہتے تھے۔

ہر دوسرے دن شکتی مان کا بستر بدل دیا جاتا تھا۔ اس کی پٹّی ہفتے میں دو بار بدلی جاتی تھی۔ ڈاکٹر اس کے لیے ہر وقت دستیاب رہتے تھے
،تصویر کا کیپشنہر دوسرے دن شکتی مان کا بستر بدل دیا جاتا تھا۔ اس کی پٹّی ہفتے میں دو بار بدلی جاتی تھی۔ ڈاکٹر اس کے لیے ہر وقت دستیاب رہتے تھے

جانوروں کے ماہر ڈاکٹر راکیش نوٹيال شکتی مان کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

وہ کہتے ہیں:’شکتی مان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ میں حیران ہوں کہ اتنی بڑی سرجری کے بعد بھی وہ کسی بھی صحت مند گھوڑے کی طرح ہی مناسب طریقے سے کھاتا پیتا ہے۔ یہ ایک اچھا اشارہ ہے۔‘

شکتی مان کی نقلی ٹانگ امریکہ سے مفت میں آئی ہے جسے اینیمل آرتھوكيئر کے ڈیرک کیمپانا نے بطور عطیہ پیش کیا ہے۔

نوئیڈا کی ایک کمپنی شکتی مان کو مفت میں دوسری ضروری چیزیں مہیا کراتی ہے۔

اتراکھنڈ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی گنیش جوشی پر شکتی مان کو لوہے کے راڈ مارنے کا الزام ہے، تاہم وہ ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ویڈیوز میں انہیں لوہے کا راڈ شکتی مان کے پاؤں پر مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شکتی مان پر ہونے والا حملہ ایک سیاسی مسئلہ بن گیا تھا۔ پولیس نے گنیش جوشی کو گرفتار بھی کیا تھا۔

واقعے کے بعد بی جے پی نے شکتی مان کے علاج کے لیے رقم دینے کی بھی پیشکش کی تھی جسے مقامی پولیس نے ٹھکرا دیا تھا۔

شکتی مان دہرادون پولیس کے پاس موجود دس گھوڑوں میں سے ایک ہے۔