ہم جنس پرستوں کا اجلاس، علماء کا احتجاج

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے ایک بیان میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہم جنس پرستوں کے لیے کی جانے والی ایک تقریب کی مذمت کی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق چھبیس جون کو امریکی سفیر نے ہم جنس پرست گروپوں کو سفارتخانے مدعو کیا تھا اور ان کو ان کے حقوق کی یقین دہانی کرائی تھی۔
<link type="page"><caption> ہم جنس پرستوں کی تقریب پر شور کیوں؟ مذاکرہ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/07/110704_gay_debate_ra.shtml" platform="highweb"/></link>
سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس اجتماع میں تقریباً 75 افراد نے شرکت کی جن میں سفارتخانے کا عملہ، امریکی فوجی، غیر ملکی سفارتکار، پاکستان میں ایڈووکیسی تنظیموں اور ہم جنس پرستوں کے پاکستان چیپٹر کے رہنما شامل تھے۔
جماعت اسلامی سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک <link type="page"><caption> مشترکہ بیان</caption><url href="http://urdu.jamaat.org/site/general_detail/news/2678" platform="highweb"/></link> میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والی اس تقریب کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق علماء نے کہا کہ امریکی حکمرانوں نے اسلام اور پاکستان کے ساتھ دشمنی کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفاتخانے کی طرف سے ہم جنس پرستوں کے اجتماع کا اہتمام کرنا، ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سب سے بڑا اور خطرناک حملہ ہے۔ اس کو ’معاشرتی دہشت گردی‘ اور دین اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس اجتماع کا نوٹس لے اور جن افراد نے اس میں شرکت کی ہے ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ چلائے۔
اس مذمتی بیان میں جماعت اسلامی کے علاوہ مرکزی جمعیت اہل حدیث، وفاق المدارس، جامعہ اشرفیہ اور جے یو آئی (س) شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















