ورلڈ کپ کے بلیٹنز اب موبائل فون پر

پاکستان کےتمام میچوں سے قبل ان بلیٹنز میں پاکستان ٹیم کے حکام اور موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے تجزیوں اور آراء کو بھی شامل کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کےتمام میچوں سے قبل ان بلیٹنز میں پاکستان ٹیم کے حکام اور موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے تجزیوں اور آراء کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وقت اشاعت

پاکستان بھر میں موبائل فون کے صارفین اب اپنے فون پر صرف 447474 نمبر ڈائل کر کے بی بی سی اردو کے کرکٹ ورلڈ کپ کے خصوصی بلیٹن سن سکتے ہیں۔

اب موبائل فون پر تین طرح کے بلیٹن موجود ہیں۔ ایک نمبر دبا کر آپ عام خبریں سن سکتے ہیں جب کہ 2 دبانے پر کھیلوں کی خبریں اور 3 دبا کر آپ کرکٹ ورلڈ کپ کے یہ سپیشل بلیٹنز سن سکتے ہیں۔

کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے تازہ ترین احوال بی بی سی اردو سروس کے ان خصوصی طور پر مرتب کردہ بلٹین میں پیش کیا جائے گا جو روزانہ پانچ مرتبہ اپ ڈیٹ ہوں گے۔

دو منٹ دورانیے کے ان خصوصی بلٹینز میں کرکٹ کے عالمی کپ کی تازہ ترین خبریں، گپ شپ، خصوصی رپورٹس اور ان کے علاوہ میچوں کا اعدادہ شمار، مین آف دی میچ اور کرکٹ کے نئے ریکارڈز سے شائقین کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان کےتمام میچوں سے قبل ان بلیٹنز میں پاکستان ٹیم کے حکام اور موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے تجزیوں اور آراء کو بھی شامل کیا جائے گا۔

بی بی سی اردو سروس کے مدیر عامر احمد خان نے کہا کہ موبائل فون پر بی بی سی اردو کے بلیٹنز کی بہت مانگ ہے اور گزشتہ نومبر میں جب سے موبائل فون پر ان بلیٹنز کو شروع کیا گیا ہے صارفین نے ان میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ’کرکٹ شائقین اب عالمی کپ کے دوران ہر روز پانچ مرتبہ پیش کیئے جانے والے ان بلیٹنز کو پسند کریں گے اور وہ یہ بلیٹنز کسی بھی وقت اور کسی بھی نیٹ ورک پر سنے جا سکتے ہیں۔

موبائل فون پر یہ آڈیو بلٹینز اپریل کی دو تاریخ تک ورلڈ کپ کے تمام میچوں پر دن کے بارہ بجے کے بعد ہر دو گھنٹے کے وقفے سے پیش کیئے جائیں گے۔ موبائل فون پر ان بلیٹنز کو سننے پر صرف تین روپے فی منٹ خرچ ہوں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے یہ بلیٹنز بی بی سی اردو کی موبائل فون پر تازہ ترین خبریں سننیں کی اُس سہولت کے علاوہ ہے جو صارفین کے لیے 447474 پر فراہم کی جا رہی ہے۔

صارفین چاہیے وہ کسی بھی نیٹ ورک کا موبائل استعمال کر رہے ہوں اب 447474 ڈائل کر کے خبریں اور کھیلوں کے بلیٹنز میں کوئی بھی چن سکتے ہیں۔