ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش

- مصنف, ریاض سہیل
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- وقت اشاعت
پاکستان انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران کراچی میں 291 افراد کو گھات لگا کر قتل کیا گیا، جن میں سے دو سو نو افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے تھا۔
اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دو ہزار نو میں ایک سو نوے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق پچھلے ایک سال میں متحدہ قومی موومنٹ کے سب سے زیادہ یعنی پچہتر کارکنوں کو ہلاک کیا گیا، اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے باسٹھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بیس، عوامی نیشنل پارٹی کے سولہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چار، سنی تحریک کے پندرہ، مسلم لیگ نون کے دو، جماعت اسلامی کے چار، جئے سندھ کے تین کارکن ہلاک ہوئے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں ایم کیو ایم، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت کراچی میں سیاست کرنے والی تمام ہی جماعتیں ٹارگٹ کلنگز سے متاثر ہوئی ہیں۔
ایچ آر سی پی کے مطابق اس سے قبل دوہزار آٹھ میں ایک سو چوالیس سیاسی کارکنوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے وفاقی وزرات داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار نو کے دوران سیاسی جماعتوں کے ایک سو نو افراد کو ٹارگٹ بنایا گیا ہے، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے انہتر، مہاجر قومی موومنٹ کے ساٹھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھائیس، عوامی نیشنل پارٹی کے تیئس اور دیگر جماعتوں کے اکتالیس کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ٹارگٹ کلنگز کی روک تھام کے لیے وفاقی ادارے کرائسز مئنجمنٹ سیل نے کراچی میں لیازان آفس قائم کیا ہے، جو سیاسی جماعتوں اور ہلاک ہونے والے لواحقین سے تفصیلات وصول کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیاس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ حقیقی، سنی تحریک اور عوامی نیشنل پارٹی تفصیلات جمع کراچکی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















