جیوتی باسو انتقال کر گئے

ہندوستان کے معروف کیمونسٹ رہنما جیوتی باسو طویل علالت کے بعد کلکتہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر پچانوے برس تھی۔تیئس سال تک مغربی بنگال کے وزیراعلی رہنے والے جیوتی باسو کو قریباً دو ہفتے قبل ہپستال میں داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں نمونیہ تشخیص کیا تھا۔
سات جنوری کو جیوتی باسو کے علاج پر مامور ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ انہیں جیوتی باسو کو مصنوعی طریقے سے سانس دی جا رہی ہے۔
جیوتی باسو کی پیدائش 8 جولائی 1914 کو مشرقی بنگال (جو اب بنگلہ دیش ہے) کے ایک خوشحال متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔انہوں نے لندن سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور 1930 کے عشرے میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ریلوے ورکرز فیڈریشن میں اپنی سرگرمیوں کے سبب پہلی بار نوٹس میں آئے۔
<link type="page"><caption> باسو کی زندگی کے رنگ: تصاویر میں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2010/01/100117_pics_jyoti_basu_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> جیوتی باسو: بھارتی سیاست کا افسانوی کردار</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2010/01/100106_jyoti_basu_sz.shtml" platform="highweb"/></link>
جیوتی باسو سنہ انیس سو ستتر سے سنہ دو ہزار تک مغربی بنگال کے وزیر اعلی رہے اور جب ان کی صحت خراب ہونے لگی تو ان کی جگہ موجودہ وزیر اعلی بدھ دیو بھٹا اچاریہ نے لی۔ اس طرح وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے پہلے منتخب کمیونسٹ رہنما تھے۔
دنیا کے دیگر ملکوں کے کمیونسٹ رہنماؤں کے برعکس باسو 23 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد اپنی مقبولیت کے عروج پر اپنی مرضی سے سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔ باسو کی حکومت ریاست میں کئی اہم کامیابیوں کا دعویٰ کر سکتی ہے۔
جیوتی باسو کے دور اقتدار میں دس لاکھ سے زیادہ بے زمین کسان زمینوں کے مالک بن گئے۔ حکومت دیہی علاقوں میں محض بیس برس کے عرصے میں غربت میں 25 فی صد کمی لانے میں کامیاب ہوئی۔ اس نےگاؤں اور مقامی سطح پر خود انتظامی کے نظام پر توجہ دے کر عام لوگوں کے جمہوری حقوق کو تقیوت بخشی۔ یہی نہیں حکومت نے مغربی بنگال کی زرعی اور مچھلیوں کی پیداوار میں زبردست اضافہ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















