’ہیروئن بننے کے لیے 90 کلو کا ہونا پڑا تھا‘

،تصویر کا ذریعہYASHRAJ FILMS
بالی وڈ میں قدم رکھنے یا پھر وہاں قدم جمانے کے لیے فلمی ہیروئنوں میں وزن کم کرنے کا چلن تو عام ہے لیکن بھومی پدنیكر کو ہیروئن بننے کے لیے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو کرنا پڑا۔
بھومی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دم لگا كے ہئیشا‘ کی ہیروئن ہیں۔
یش راج بینر کی اس فلم میں وہ ايشمان كھرانا کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئی ہیں۔
25 سالہ بھومی، یش راج فلمز میں ہی کاسٹنگ کے شعبے سے چھ سال سے وابستہ ہیں۔
’دم لگا كے ہئيشا‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے انھیں ایک موٹی لڑکی کی تلاش تھی۔
بی بی سی کی مدھو پال سے بات کرتے ہوئے بھومی نے بتایا، ’میں کئی لڑکیوں کا سکرین ٹیسٹ لے چکی تھی لیکن بات بن نہیں رہی تھی تب ڈائریکٹر شرت کٹاریا نے مجھ ٹیسٹ دینے کو کہا۔ میں نے ایسا ہی کیا اور منتخب ہو گئی۔‘

،تصویر کا ذریعہYASHRAJ FILMS
بھومی پہلے ہی دبلی پتلی نہیں تھی لیکن فلم کے لیے انہیں اپنے وزن میں مزید اضافہ کرنا کر کے اسے 90 کلو تک لے جانا پڑا۔
تاہم فلم کی شوٹنگ کے بعد اب انھوں نے اپنا وزن کافی کم کر لیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بھومی کا کہنا ہے کہ ’میں کردار کے لیے جیسے وزن بڑھا سکتی ہوں تو ویسے کم بھی کر سکتی ہوں۔ اگر سکرپٹ کے حساب سے ایكسپوز کرنا پڑا تو اس میں بھی کوئی اعتراض نہیں۔‘
وہ بتاتی ہیں کہ اپنے وزن کے معاملے میں وہ کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہیں رہیں۔
ان کے مطابق، ’میرے گھر والوں نے مجھے اپنے آپ پر فخر کرنا سکھایا۔ ضروری نہیں کہ صرف دبلی.پتلی لڑکی خوبصورت ہو. میں موٹی ہوں لیکن اپنے موٹاپے کو لے کر پریشان نہیں تھی۔ مجھے ہمیشہ سے لگتا تھا کہ مجھ سے خوبصورت کوئی نہیں۔‘
یش راج فلمز نے ان کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کیا ہے۔ بھومی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی مداح ہیں اور سلمان کے ساتھ فلم کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔



















