صوفیہ کی فلم کا اعزاز

ہدایتکار صوفیہ کوپولا کی فلم ’سم ویئر‘ کو وینِس فلمی میلے میں بہترین انعام گولڈن لائن سے نوازا گیا ہے۔
فلم کا مرکزی کردار ایک اداکار ہے جس کی بے مقصد زندگی اس کی بیٹی کی آمد سے تبدیل ہو جاتی ہے۔
ہدایتکار فرانسس فورڈ کوپولا کی انتالیس بیٹی سالہ کوپولا نے اپنی فلم کی کہانی اپنی ذاتی زندگی پر مرکوز کی۔ کوپولا نے انعام لینے کے بعد اپنے والد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے سکھایا ہے اس پر میں اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
میلے میں بہترین ہدایتکار کا اعزاز ہسپانیہ کے ایلکس دو لا اِگلیسیا کو ان کی فلم ’دی لاسٹ سرکس‘ پر دیا گیا۔ فرانس کے وینساں گالو فلم ’اسنشل کِلنگ‘ کو امریکی طالبان کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کوپولا کی ایک فلم ’ماری اینتوانت‘ کو کان فلمی میلے سخت ناپسند کیا گیا تھا اور لوگوں نے اس کی نمائش پر نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔
کوپولا کو سن دو ہزار تین میں فلم ’لاسٹ ان ٹرانسلیشن‘ کی وجہ سے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کے انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔















