لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ دن کا منصوبہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 مارچ 2013 ,‭ 18:35 GMT 23:35 PST
ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی پر گزشتہ سال اکتوبر میں حملہ کیا گیا تھا

پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی سکول کی لڑکی ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں ایک عالمی دن منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا کی تمام عورتوں کی تعلیم پر زور دیا جائے گا۔

پندرہ سالہ ملالہ یوسفزئی کو اکتوبر میں پاکستان میں تعلیم پر لڑکیوں کے حقوق کے لیے مہم چلانے کی وجہ سے طالبان نے سر میں گولی ماری تھی۔ ان کا بعد میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں علاج ہوا۔

سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے، جو اب تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ہیں، کہا کہ یہ تقریب بارہ جولائی کو ملالہ کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین کو اپنا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔

ملالہ کو برطانیہ میں مستقل طور پر سکونت ملنے کی امید ہے اور ضیاء الدین یوسفزئی کو برمنگھم میں پاکستانی قونصل خانے نے اگلے تین سال کے لیے ملازمت دے دی ہے۔

ملالہ دن کے لیے منصوبے کا اعلان خواتین کے عالمی دن پر لندن میں ’وومین آف دی ورلڈ فیسٹیول‘ کے دوران کیا گیا۔

گورڈن براؤن نے کہا کہ لڑکیوں کی عالمگیر تعلیم کے معاملے کو ایک ’آزادی کی تحریک اور تبدیلی کے لیے آزادی کی جنگ‘ کی اشد ضرورت ہے۔

یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دنیا بھر سے نوجوان لوگ یہ دن منائیں گے، جس کا مقصد ایک اندازے کے مطابق بتیس ملین یعنی تین کروڑ بیس لاکھ کو تعلیم مہیا کرنا ہے جن کی رسائی اس تک نہیں ہے۔

وادی سوات میں حملے کے بعد پاکستان میں سرجنوں نے ملالہ کے سر سے گولی نکال لی تھی۔ بعد ان کو برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال مزید علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔