ایران نے امریکی ڈرون طیارہ اتار لیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 4 دسمبر 2012 ,‭ 09:52 GMT 14:52 PST

ریئر ایڈمرل علی فداوی کا کہناتھا کہ اس طرز کے ڈرون عموماً بڑے بحری جہازوں سے لانچ کیے جاتے ہیں

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خلیجِ فارس کے علاقے میں اپنی فضائی حدود سے امریکی ڈرون طیارہ اتار کر قبضے میں لے لیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ انھوں نے امریکیوں کے زیرِ استعمال ’سکین ایگل‘ نامی قدرے کم پیچیدہ اور چھوٹے حجم کا طیارہ اتار لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے ریئر ایڈمرل علی فداوی کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ چند روز سے اس طیارے نے متعدد جاسوسی پروازیں کی تھیں۔

اس واقعے پر امریکہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

سکین ایگل نامی ڈرون طیارہ کم قیمت اور لمبے عرصے تک استعمال ہونے والا طیارہ ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ کمپنی کی ’این سٹو‘ نامی ایک شاخ تیار کرتی ہے۔

ریئر ایڈمرل علی فداوی کا کہناتھا کہ اس طرز کے ڈرون عموماً بڑے بحری جہازوں سے لانچ کیے جاتے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب ایرانی فوج کا خصوصی دستہ ہیں جن کی اپنی بحری فوج ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔