ویڈیو انتہائی قابلِ مذمت ہے: پنیٹاگون

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 12 جنوری 2012 ,‭ 15:29 GMT 20:29 PST

طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے امریکی میرینز

ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے دکھایا گیا ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

امریکی وزیرِدفاع لیون ہنیٹا کا کہنا ہےکہ وہ ویڈیو انتہائی قابلِ مذمت ہے جس میں امریکی مرینز کو طالبان کی لاشوں پر پیشاب کرتے دکھایا گیاہے۔

لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں جو لوگ شامل ہیں ان کے خلاف ’سخت سے سخت کارروائی‘ کی جائے گی۔

افغان صدر حامد کرزئی نے بھی اس ویڈیو کی سخت مذمت کی ہے۔

صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ افغانستان اس ویڈیو سے بہت پریشان ہے جس میں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بہت غیر انسانی عمل ہے اور افغان حکومت امریکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

افغان طالبان نے بھی اس ویڈیو کی شدید مذمت کی ہے۔

طالبان کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انسانی عمل نہیں ہے اور ہمیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے بھی اچھا نہیں لگ رہا۔‘

ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب امریکی فوجیوں نے ایسی غیر انسانی حرکت کی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں پر طالبان کے حملے جاری رہیں گے۔

ایک اور طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے باوجود بھی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آئے گی‘۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اُس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔