برائن ویٹوری غیرقانونی بولنگ ایکشن پر معطل

برائن ویٹوری اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایکشن کے دوبارہ معائنے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں
،تصویر کا کیپشنبرائن ویٹوری اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایکشن کے دوبارہ معائنے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں
وقت اشاعت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے بولر برائن ویٹوری کو غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث معطل کر دیا ہے اور اب وہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بولنگ نہیں کر سکتے۔

بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بائیں ہاتھ سے تیز گیند کرانے والے برائن ویٹوری کا بازو متعین کردہ 15 ڈگری سے زیادہ مڑتا تھا۔

برائن ویٹوری کا بولنگ ایکشن 20 جنوری 2016 کو کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی شق 6.1 کے تحت ویٹوری کی بین الاقوامی مطلعی کا اطلاق ڈومیسٹک سطح پر تمام قومی کرکٹ فیڈریشنز کے تحت ہونے والے میچوں میں بھی ہوگا۔

تاہم برائن ویٹوری اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایکشن کے دوبارہ معائنے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں۔

برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال تین فروری کو چنائی کے سری راماچندر آرتھروسکوپی اینڈ سپورٹس سائنس میں کی گئی تھی۔