کولکتہ ٹیسٹ: الیسٹر کُک کا نیا ریکارڈ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 دسمبر 2012 ,‭ 15:08 GMT 20:08 PST

الیسٹر کُک دنیا کے کم عمر ترین کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سات ہزار رنز بنائے ہیں۔

بھارت کے شہر کولکتہ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے اپنے ملک کے لیے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی الیسٹر کُک نے اپنی تئیسویں سنچری بنائی اور وہ اس وقت کم عمر ترین بیٹسمین ہیں جنہوں نے سات ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

کُک نے یہ اعزاز ستائیس سال تین سو سینتالیس دنوں کی عمر میں حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹر سچن تندولکر نے قائم کیا تھا۔

بھارت کی ٹیم اس سے پہلے 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کُک نے دوسرے روز کے کھیل میں انگلینڈ کی اننگز کے آغاز پر 136 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی کومپٹن 57 رنز بنا کر اوجھا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

کومپٹن کے بعد کریز پر ٹروٹ آئے جنہوں نے دن کے اختتام تک 21 رنز بنائے تھے۔

اس سے پہلے بھارت کی ٹیم 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔

بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے۔ ان کو فِن نے آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں پنیسر نے چار، اینڈرسن نے تین، فن اور سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کی جانب سے سچن تندولکر نے چھہتر جبکہ گوتم گمبھیر نے ساٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، مونٹی پانیسر نے دو اور گراہم سوان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

بھارت نے احمد آباد میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔