آسٹریلیا نے تیسرا ون ڈے بھی جیت لیا

فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسی نے شاندار سینچری بنائی
وقت اشاعت

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو چھیاسٹھ رن سے ہرا دیا ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کو تین سو باسٹھ رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچانوے رن بنا سکی۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال بتیس رن، قیس ترانوے رن، جبکہ نفیس ساٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/04/86753/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے واٹسن اور پونٹنگ نے آسٹریلیا کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے عمدہ آغاز فراہم کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسی نے اکانوے گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار سینچری بنائی۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز شین واٹسن رہے، انہوں نے چالیس گیندوں پر گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بہتر رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف مرتضیٰ اور عبدالزاق نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل تھی۔

بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ساٹھ رنز سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے ہرایا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم: شین واٹسن، رکی پونٹنگ، ٹی پین، مائیل کلارک، فرگوسن، مائیک ہسی، مچل جانسن، ہیسٹنگز، ڈوہتری اور پیٹرسن شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم: تمیم اقبال، امرالقیس، رقیب الحسن، شہریار نفیس، الوک کپالی، مشفکر رحیم، شکیب الحسن ،محمود اللہ، سہرورری، مشرف مرتضیٰ، شفیع اسلام اور عبدالزاق شامل ہیں۔