فٹبال ورلڈ کپ

وقت اشاعت

ٹورنامنٹ کا پانچواں دن: تصاویر

نیوزی لینڈ بمقابلہ سلواکیا
،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ فٹبال مقابلوں کے پانچویں دن کا پہلا میچ گروپ ایف کی ٹیموں، نیوزی لینڈ اور سلواکیا، کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ سلواکیا
،تصویر کا کیپشناگرچہ میچ کے پچاسویں منٹ میں سلواکیا کے ویٹک نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی اور یہ برتری میچ کے آخر تک رہی لیکن میچ کے اضافے تین منٹ میں نیوزی لینڈ کے ریڈ نے ایک شاندار گول کر میچ برابر کر دیا۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشنمنگل کو ہونے والے مقابلوں میں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کا پہلا میچ آئیوری کوسٹ اور پرتگال کے درمیان ہوا۔ اس میچ کو فٹبال کی دنیا کے دو نامور کھلاڑیوں پرتگال کے کرسٹیانو رینالڈو اور آئیوری کوسٹ کے ڈیڈیئر ڈروگبا کے درمیان مقابلہ کہا جا رہا تھا۔ لیکن فیلڈ میں دونوں کھلاڑی کوئی کچھ خاص کھیل نہ دکھا سکے۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشنآئیوری کوسٹ اور پرتگال کے تماشائی اس بات کے منتظر تھے کہ انہیں ایک جاندار میچ دیکھنے کو ملے گا لیکن دن کا دوسرا میچ دیکھ کر سب کو ہی مایوسی ہوئی۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشنمیچ کے آغاز میں ہی آئیوری کوسٹ کے ایک کھلاڑی گائے ڈیمل کے فاؤل پر پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے۔ بالآخر ریفری کو دونوں کھلاڑیوں کو ہی پیلا کارڈ دکھانا پڑا۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشنآئیوری کوسٹ کے کھلاڑی تو سمجھ گئے کہ ان سے کیا غلطی ہوئی ہے لیکن پرتگال کے کپتان کو ریفری کے اس فیصلے سے بڑی حیرانی ہوئی۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشناگرچہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی اپنی طرف سے جان لڑائی لیکن دونوں ٹیمیں ایک ایسا حملہ کرنے میں ناکام رہیں جس سے گول ہو سکتا تھا۔
آئیوری کوسٹ بمقابلہ پرتگال
،تصویر کا کیپشنآئیوری کوسٹ کے کھلاڑی ڈیڈیئر ڈروگبا کے آنے سے سٹیڈیم میں ایک جان سی آ گئی اور تماشائی سمجھے کہ شاید اب۔۔۔ لیکن کھیل اسی طرح بے جان رہا۔
ڈروگبا اور رینالڈو
،تصویر کا کیپشناور آخر میں گول تو کوئی نہیں ہوا لیکن پرانے دوست، ڈروگبا اور رونالڈو، ایک دوسرے کے قریب ضرور آ گئے۔
برازیل
،تصویر کا کیپشنبرازیل نے شمالی کوریا کے خلاف پہلا گول پچپن منٹ اور دوسرا گول میچ کے بہترویں منٹ میں کیا
شمالی کوریا
،تصویر کا کیپشنشمالی کوریا نے برازیل کے خلاف میچ کے اناسیویں منٹ میں گول کیا