آسڑیلیا نے ون ڈے سیریز جیت لی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں شکست دے کر سیریزجیت لی ہے۔
آک لینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو فتح کے لیے دو سو انتالیس رنز کا ہدف فراہم کیا تھا۔
<link type="page"><caption> کلِک تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/3/84118/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
میچ کی پہلی اننگز کے خاتمے پر بارش کے باعث دوسری اننگز کو چونتیس اوورز تک محدود کر کے آسڑیلیا کو دو سو رنز کا ہدف دیا گیا۔
آسڑیلیا کی اننگز کی خاص بات کیمرون وائٹ کی شاندار اننگز تھی۔ انہوں نے ستاون گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پچاس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
آسڑیلیا کے دوسرے نمایاں بلے کپتان رکی پونٹگ رہے جنہوں نے پینتیس گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان وٹوری نے دو جبکہ فرینکلین اور شین بونڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم چوالیس اعشاریہ ایک اوورز میں دو سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات برینڈن مکللم کی شاندار اننگز تھی۔ انہوں نے پچہترگیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اکسٹھ رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ڈیرل ٹفی رہے جنہوں نے سترہ گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے چونتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہارٹز نے تین، واٹسن، مچل جانسن اور جیمز ہوپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل ٹفی نے تین، شین بونڈ نے دو، سودی، فرینکلن اور اورم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔















