انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمتی قرارداد منظور

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 07:17 GMT 12:17 PST

پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملوں کی مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمتی قرارداد سینیٹ میں قائدِ اعوان جہانگیر بدر نے پیش کی۔

مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر جمعرات کو منظور کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 17 سے 19 دسمبر تک انسداد پولیو کی مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران کراچی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں

پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔