پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

دو ماہ لگاتار اضافے کے بعد اس ماہ تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں
،تصویر کا کیپشندو ماہ لگاتار اضافے کے بعد اس ماہ تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں
وقت اشاعت

پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے نو پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب نئی قیمت سڑسٹھ روپے پچانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل چار روپے چودہ پیسے کی کمی کے ساتھ اب اکہتر روپے اٹھانوے پیسے اور مٹی کا تیل گیارہ پیسے کی کمی کے ساتھ پینسٹھ روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

نئی قیمتوں کا نفاذ بدھ کی رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ ہونے والے لگاتار اضافے کے بعد پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اس مرتبہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی گراوٹ ہے اور خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آ سکتی ہے۔