گذشتہ ہفتے کا پاکستان

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے پاکستان کے اہم واقعات تصاویر میں۔

پاکستانی فوج نے رواں ہفتے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں آپریشن راجگال کا آغاز کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اس آپریشن کا جائزہ لیا اورفوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی فوج نے رواں ہفتے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں آپریشن راجگال کا آغاز کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اس آپریشن کا جائزہ لیا اورفوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی کام کے تمام اجازت نامے منسوخ کرتے ہوئے ان عمارتوں کے قریب دو سو فٹ کی حدود میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور ہائیکورٹ نے شہر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی کام کے تمام اجازت نامے منسوخ کرتے ہوئے ان عمارتوں کے قریب دو سو فٹ کی حدود میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں پر وزیرِاعظم، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ اور وفاقی وزیر خزانہ سمیت چھ افراد کو نوٹس جاری کیے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں پر وزیرِاعظم، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ اور وفاقی وزیر خزانہ سمیت چھ افراد کو نوٹس جاری کیے۔
18 اگست کو پاکستان کی ہندو برادری نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔
،تصویر کا کیپشن18 اگست کو پاکستان کی ہندو برادری نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔
پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سونپی گئی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سونپی گئی۔
انڈیا کے وزیراعظم نے ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حوالے سے بیان دیا جس کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نریندر مودی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنانڈیا کے وزیراعظم نے ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حوالے سے بیان دیا جس کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نریندر مودی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
14 اگست کو پاکستان کا 69واں جنشنِ ازادی منایا گیا۔
،تصویر کا کیپشن14 اگست کو پاکستان کا 69واں جنشنِ ازادی منایا گیا۔