جھینگے پکڑتے کمبوڈین ماہی گیر

وقت اشاعت

کمبوڈیا کی تراپانگ سانگکے کمیونٹی کا ماہی گیری کا پھلتا پھولتا کاروبار۔

آٹھ سال قبل کمبوڈیا کے صوبے کمپوٹ کے ساحلی دیہات کے رہائشی حکومت سے ماہی گیری کے حقوق واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنآٹھ سال قبل کمبوڈیا کے صوبے کمپوٹ کے ساحلی دیہات کے رہائشی حکومت سے ماہی گیری کے حقوق واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تراپانگ سانگکے کمیونٹی کی تشکیل کے بعد سے ماہی گیروں کی آمدن بڑھ گئی ہے اور اب وہ آدھا دن کام کر کے چھ ڈالر تک کما لیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتراپانگ سانگکے کمیونٹی کی تشکیل کے بعد سے ماہی گیروں کی آمدن بڑھ گئی ہے اور اب وہ آدھا دن کام کر کے چھ ڈالر تک کما لیتے ہیں۔
جھینگوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرائر میں خشک کیا جاتا ہے جو ایک عالمی این جی او نے عطیہ کیا ہے۔ اس ڈرائر کے استعمال سے ماہی گیر جھینگوں کی بازار میں بہتر قیمت حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجھینگوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرائر میں خشک کیا جاتا ہے جو ایک عالمی این جی او نے عطیہ کیا ہے۔ اس ڈرائر کے استعمال سے ماہی گیر جھینگوں کی بازار میں بہتر قیمت حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
مقامی لوگ اس علاقے میں غیرقانونی ماہی گیری اور مینگرووز کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے باقاعدگی سے پہرا دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمقامی لوگ اس علاقے میں غیرقانونی ماہی گیری اور مینگرووز کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے باقاعدگی سے پہرا دیتے ہیں۔
علاقے میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو علاقے کا دورہ کروایا جاتا ہے جو کہ نہ صرف مقامی کمیونٹی کے لیے اضافی رقم کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور انگریزی بول چال بھی بہتر ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو علاقے کا دورہ کروایا جاتا ہے جو کہ نہ صرف مقامی کمیونٹی کے لیے اضافی رقم کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور انگریزی بول چال بھی بہتر ہوتی ہے۔
مغربی سیاحوں کے علاوہ کمبوڈیا کے مقامی سیاحوں کا بھی یہاں خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمغربی سیاحوں کے علاوہ کمبوڈیا کے مقامی سیاحوں کا بھی یہاں خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
یہاں آنے والے نوجوان سیاحوں کی جانب سے علاقے میں مینگرووز کے پودے لگانے کا بھی رواج ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں آنے والے نوجوان سیاحوں کی جانب سے علاقے میں مینگرووز کے پودے لگانے کا بھی رواج ہے۔
نوجوان مچھیرے دن کے علاوہ رات کو بھی ماہی گیری کی مہمات پر نکلتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننوجوان مچھیرے دن کے علاوہ رات کو بھی ماہی گیری کی مہمات پر نکلتے ہیں۔
خریدار ان کی کشتیوں کی واپسی کے منتظر رہتے ہیں اور اب جبکہ علاقے میں مقامی آبادی کا کنٹرول ہے تو کاروبار میں بھی انھیں زیادہ منافع ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنخریدار ان کی کشتیوں کی واپسی کے منتظر رہتے ہیں اور اب جبکہ علاقے میں مقامی آبادی کا کنٹرول ہے تو کاروبار میں بھی انھیں زیادہ منافع ہوتا ہے۔
سنہ 2014 میں یہاں ماہی گیری کا کاروبار اتنا اچھا ہوا کہ اس سے ہونے والی آمدن مقامی کمیونٹی پر بھی خرچ کی جانے لگی۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2014 میں یہاں ماہی گیری کا کاروبار اتنا اچھا ہوا کہ اس سے ہونے والی آمدن مقامی کمیونٹی پر بھی خرچ کی جانے لگی۔
تراپانگ سانگکے کمیونٹی کے علاقے میں مینگرووز کے جنگلات کا ایک منظر۔ (تصاویر، چارلس فوکس)
،تصویر کا کیپشنتراپانگ سانگکے کمیونٹی کے علاقے میں مینگرووز کے جنگلات کا ایک منظر۔ (تصاویر، چارلس فوکس)