بحیرۂ جنوبی چین پر بیجنگ کا دعویٰ مسترد
وقت اشاعت
ثالثی کی بین الاقوامی عدالت نے بحیرۂ جنوبی چین کے زیادہ تر حصے پر چین کے حق کو مسترد کر دیا ہے۔ نیدرلینڈ کے شہر دا ہیگ میں قائم ’پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن‘ نےقرار ديا ہے کہ چین کے دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ چین کے اس دعوے کو فلپائن نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ فلپائن نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔ تاہم چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق چین نے اس فیصلے کو باطل قرار دیا ہے۔ اس سے قبل چین کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ چین خطے میں اپنے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔ یہ پہلی بار ہے کہ بحیرۂ جنوبی چین پر حق کے متضاد دعوؤں پر کسی بین الاقوامی عدالت نے فیصلہ سنایا ہو۔ چين سے سٹیِون میکڈونل کي رپورٹ عمر آفريدي پيش کر رہے ہيں۔