یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ: تصاویر

وقت اشاعت

یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج کھیلے جانے والے میچوں کی تصاویری جھلکیاں۔

جرمنی کے کھلاڑی بوٹینگ نے پہلے ہاف کے آغاز میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتی دلادی۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے کھلاڑی بوٹینگ نے پہلے ہاف کے آغاز میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتی دلادی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب سلواکیا کی ٹیم کسی بڑی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ دوسرا موقع ہے جب سلواکیا کی ٹیم کسی بڑی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
جرمنی کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے گروپ میں سرِفہرست رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے گروپ میں سرِفہرست رہی ہے۔
جرمنی اور اور سلواکیا کے مابین میچ فرانس کے شہر للی میں واقع فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی اور اور سلواکیا کے مابین میچ فرانس کے شہر للی میں واقع فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
آج ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ فرانس اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا گیا۔
،تصویر کا کیپشنآج ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ فرانس اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا گیا۔
 میچ میں فرانس نے آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی۔
،تصویر کا کیپشن میچ میں فرانس نے آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی۔
فرانس کے شہر لیون میں واقع سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے آغاز میں ہی آئرلینڈ کے روبی برڈی نے پینلٹی کک پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتی دلائی تھی۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے شہر لیون میں واقع سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے آغاز میں ہی آئرلینڈ کے روبی برڈی نے پینلٹی کک پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتی دلائی تھی۔
فرانس کی بڑے ٹورنامنٹس میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کارکردگی کافی متاثر کن رہی ہے اور اس نے 15 میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو ڈرا کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کی بڑے ٹورنامنٹس میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کارکردگی کافی متاثر کن رہی ہے اور اس نے 15 میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو ڈرا کیے ہیں۔
یورو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں آئرلینڈ صرف دو میچ ہی جیت سکا ہے۔ ایک میچ اس نے رواں ہفتے اٹلی کو شکست دے کر جیتا تھا جبکہ دوسری کامیابی اس کو سنہ 1988 میں انگلینڈ کے خلاف حاصل ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنیورو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں آئرلینڈ صرف دو میچ ہی جیت سکا ہے۔ ایک میچ اس نے رواں ہفتے اٹلی کو شکست دے کر جیتا تھا جبکہ دوسری کامیابی اس کو سنہ 1988 میں انگلینڈ کے خلاف حاصل ہوئی تھی۔