سال 2015 کے دوران کھینچی گئی کھیلوں کی بہترین تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنسپین کے شہر میڈرڈ میں بولیوین ریسلر یینی ممانی (دائیں) عرف ’مارتھا لا الٹینا‘ اور لیونور کورڈوا کے عرف ’اینگلی لا سمپاٹیکا‘ کے درمیان کشتی کے مقابلے کا منظر۔
،تصویر کا کیپشنسر بریڈلی وگنز نے لندن کے لی ویلی ویلو پارک میں یو سی آئی آور ریکارڈ 54.4 کلومیٹر کا عبوری فاصلہ طے کرتے ہوئے توڑا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے کازن ارینا میں 16ویں فینا ورلڈ چیمپیئن شپ کے 14ویں روز جرمنی کے مارکو کوش نے مردوں کے 200 میٹر بریسٹ سٹروک کے فائنل میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ میں سینڈاؤن پارک، سرے میں جوکی ٹونی میک کوئے میرز ہرڈل گھڑدوڑ میں کامیابی کے بعد۔
،تصویر کا کیپشنسرینا ولیئمز نے سپین کی گربائن موگوروزا کو ومبلڈن اوپن میں شکست دے کر چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا اور بیک وقت چار اہم ٹائٹلز اپنے نام کرتے ہوئے ’سرینا سلیم‘ مکمل کیا۔
،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست پینسلوینیا میں لونگ پونڈ کے پوکونو ریس وے میں نیسکار سپرنٹ کپ کے دوران بریڈ کیسلوسکی کی کار اپنے عملے سے ٹکرا گئی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی بھی زیادہ زخمی نہیں ہوا۔
،تصویر کا کیپشندوحہ میں ہینڈبال ورلڈ چیمپیئن شپ کے دوران سپین کے جوان کینلس قطر کے کھلاڑیوں سے نبردآزما ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامریلی ریاست ٹیکسس کے شہر آسٹن میں برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن مرسڈیز اے ایم جی پیٹروناس کے ارکان کے ساتھ امریکی گراں پری اور ڈرائیورز چیمپیئن شپس میں فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ لیوس ہیملٹن اس سال دوسری مرتبہ فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے والے برطانوی کھلاڑی بنے ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ سر جیکی سٹیورٹ نے سرانجام دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا کے صدر سیپ بلیٹر پر فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ملاقات سے قبل برطانوی کمیڈین سائمن بروڈکن کی جانب سے نوٹ پھینکے گئے۔ بلیٹر اور یوئیفا کے سربراہ میشل پلاٹینی پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد آٹھ سال کے لیے فٹبال سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرکٹ کے عالمی کپ 2015 میں ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بھارتی شائقین کرکٹ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں برٹش اینڈ کامن ویلتھ میں ہیوی ویٹ کے اعزاز کے لیے میچ میں اینتھنی جوشوا (دائیں) میچ کے پہلے راؤنڈ کا مقرر وقت ختم ہونے کی گھنٹی بجنے کے بعد اپنے حریف ڈیلین وہائٹ کو مکہ جڑ رہے ہیں جبکہ ریفری انھیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈیلین جوشوا نے اس میچ کے ساتویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
،تصویر کا کیپشندی ایفریکن کپ آف نیشنز میں گھانا اور میزبان گینیا کے درمیان سیمی فائنل میچ کو ’جنگ کا میدان‘ قرار دیا گیا۔ زیرنظر تصویر میں کھلاڑی تماشائیوں کی جانب سے پھینکی جانے والی بوتلوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے اس دوران آنسو گیس کا استعمال کیا اور سٹیڈیم کے اوپر ہیلی کاپٹر بھی پرواز کر رہا تھا۔ اس میچ میں گھانا نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنچین کے دارالحکومت بیجنگ میں یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی ورلڈ چیمپیئن شپس میں جسٹن گیٹلن کو شکست دی۔ یوسین بولٹ نے اس دوڑ کے شروع کے 100 میٹر میں ہی سبقت حاصل کر لی تھی جو آخر تک برقرار رہی۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے الیگزینڈر پیلس میں منعقدہ 2016 ولیم ہل پی ڈی سی ورلڈ ڈارٹس چیمپیئن شپس کے پہلے روز کھلاڑی پیٹر رائٹ کا ایک انداز کا فوٹوگرافر نے منفرد انداز میں کیمرے کی آنکھ سے فلمایا۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں چیلسی فٹبال کلب نے ٹوٹنہیم ہوسٹپر کیپیٹل ون کپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیلسی نے اس سال پریمیئر لیگ اور چیلسی ویمن نے ایف اے ویمنز کپ کا اعزاز بھی جیتا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی کے اولمپک پارک ایکویٹک سینٹر میں منعقد سِنکرونائزڈ سوئمنگ نشنل چیمپیئن شپس کے ٹیک ٹیم فائنل میں ویسٹ کوسٹ سپلیش ٹیم کا انداز۔
،تصویر کا کیپشنجاپان میں رگبی میچ کے دوران بورس جانسن نے ایک دس سالہ بچے کو پچھاڑ دیا۔ لندن کے میئر بورس جانسن جاپان کے تجارتی دورے پر تھے جب انھیں ٹوکیو میں بچوں کے ساتھ کھیل کی دعوت دی گئی۔ ٹوکی سکیگوچی کو زمین پر گرا دیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’تھوڑا درد محسوس کیا۔‘