ٹائم کیپسول، بائی دی سائیڈ آف دی روڈ کے نام سے ہدایت کار وم وینڈرز کی حالیہ تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنفلم ہدایت کار وم وینڈرز کی بنائی ہوئی تصاویر کی ’ٹائم کیپسول، بائے دی سائیڈ آف دی روڈ‘ کے نام سے نمائش کی جا رہی ہے۔ جس میں جرمنی اور امریکہ کی تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے۔ ( ڈینور، کولوراڈو)
،تصویر کا کیپشنوینڈرز کی سنسان قدرتی مناظر کی تلخ تصاویر میں سفر، تحریک، وقت، نقصانات اور وطن کی یادوں کے عکس جھلکتے ہیں۔(سسکو، ڈاک خانہ، 2003)
،تصویر کا کیپشنوم وینڈر کا کہنا ہے کہ ’میں خود کو بطور مترجم، مفسر اور سرپرست دیکھتا ہوں اگر آپ وہ کہانیاں جاننا چاہتے ہیں جو مختلف جگہیں مجھے بتاتی ہیں۔(برینڈن برگ کا ایک جنگل، 2014)
،تصویر کا کیپشن’میں وہ بنا جو میں سڑک ہر تھا۔ میں ایک فلم بنانے والا بنا جب مجھے معلوم ہوا کہ سڑکوں پر بننے والی فلمیں میرا حصہ ہیں۔میں نے خود کو پانی کے اندر ایک مچھلی جیسا پایا جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ ایک ایسی فلم ہے جو آپ سفر کرتے ہوئے بنا سکتے ہیں۔(کاؤ بوئے بار، پیرس، ٹیکساس، 2001)
،تصویر کا کیپشن’اور بطور فوٹوگرافر یہ صاف ظاہر ہے کہ میرا اصل کام ان جگہوں کو دریافت کرنا ہے جہاں میں پہلے نہیں گیا۔ (سوئرکاوت فیکٹری، 2006)
،تصویر کا کیپشننمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر کے پرنٹ بہت بڑے ہیں۔ اکثر تو نو سے 13 فٹ کے ہیں۔ (ایسپراگس فیلڈ، 2014)
،تصویر کا کیپشنوینڈرز کا کہنا ہے کہ ’میں چاہتا ہوں کے لوگ ان جگہوں میں کھو جائیں، میرے ساتھ وہاں کھڑے ہو کر ویسے ہی متاثر ہوں جیسے ابتدا میں میں ہوا تھا۔(دومٹز کے قریب دریائے ایلبی، 2014)
،تصویر کا کیپشن’جیسا کہ میں لوگوں کو ان دنیا کے ان تمام مقامات پر نہیں لے جاسکتا جنھیں میں نے ڈھونڈا اور مجھے پسند ہیں۔فوٹوگرافی کی وجہ سے مجھے یہ موقع ملا کہ میں ان تمام جگہوں کو لوگوں کے پاس لے آؤں۔‘ ( ڈرائیو ان، مارفا، ٹیکساس، 1983)
،تصویر کا کیپشن مغربی امریکہ کے اس منظر کا وینڈرز نے نظم کی طرح نقشہ کھینچا ہے۔ اس تصویر کی چوڑائی 4.5 میٹر ہے۔ وینڈرز نے اس علاقے کا انتہائی جامع اور عمدگی سے فلم اور فوٹوگرافی میں جائزہ لیا ہے۔(بائے دی سائیڈ آف دی روڈ، 2015)
،تصویر کا کیپشن’میرے خیال میں امریکہ کے لیے میری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں۔ایک فوٹوگرافر اور فلم بنانے والے کی حیثیت سے ’امریکہ کے قدرتی مناظر‘ مجھے کافی دل کش لگے۔(میل باکسز، مونٹانا، 1977)
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر مونٹریال کی ہے اور اسے وینڈرز کی فلم ’ایوری تھنگ ول بی آل رائٹ‘ جس میں جیمز فرانکو اور شارلیٹ گینزبورگ نے ادا کاری کی کے دوران بنائی گئی تھی۔ (یہ فلم 2015 میں ریلیز ہوئی)
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں سنہ 1989 میں دیوار برلن کے گرنے کے بعد اور نئی زندگی سے قبل کا پوٹسڈیمر پلاٹز دکھایا گیا ہے۔ دیوار برلن کی تعمیر کے بعد وین ہاس ہوتھ ایک بڑا مکان مغربی برلن کی حدود میں دیوار کے نواح میں اکیلا کھڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنوم وینڈرز کا کہنا تھا کہ ’ شاید جرمنی سے 15 سال کی طویل غیر حاضری کی وجہ سے مجھے موقع ملا کہ میں یہاں کے مقامات کو اسی آنکھ سے لینڈ سکیپ کی صورت میں دیکھ سکوں۔ میں اب بھی جرمن اور امریکی تہزیب، تاریخ اور لوگوں کا سراغ لگا رہا ہوں۔
،تصویر کا کیپشنٹائم کیپسول، بائی دی سائیڈ آف دی روڈ کے نام سے وم وینڈرز کی حالیہ تصاویر کی نمائش برلن میں بلین ساؤدرن میں 14 نومبر 2015 تک جاری رہے گی۔