’قوم اور ان کے نمائندوں کے بغیر فوجی آپریشن ممکن نہیں‘

وقت اشاعت

پاکستان کی قومی اسمبلي کے سپيکر سردار اياز صادق نے بي بي سي اردو کے ساتھ ايک خصوصي انٹرويو ميں کہا کہ ملک میں جاري شدت پسندوں کے خلاف فوجي آپريشن ضرب عضب کي کاميابي کي ايک اہم وجہ پاکستانی عوام اور ملکي پارليمان کي جانب سے فوج کي اس آپريشن میں مکمل حمايت ہے۔

بی بی سی اردو کی عاليہ نازکي نے سردار اياز صادق سے بات کي اور سب سے پہلے پوچھا کہ ملک میں پہلي بار منعقد ہونے والي دولت مشترکہ کے ممالک کي کانفرنس سے پاکستان کے جمہوري اداروں کو کيسے مدد ملے گي؟