مختلف زاویے سے

وقت اشاعت

ایموس چیپل کی بھارت کے چند تاریخی مقامات کی عکس بندی

 فوٹوگرافر ایموس چیپل نے لارون پر نصب کیمرے کی مدد سے بھارت میں چند تصاویر کھینچی ہیں۔ اس تصویر میں ممبئی کی ’ساسون ڈاک‘ میں کھڑی کشتیوں کا جھنڈ ہے۔
،تصویر کا کیپشن فوٹوگرافر ایموس چیپل نے لارون پر نصب کیمرے کی مدد سے بھارت میں چند تصاویر کھینچی ہیں۔ اس تصویر میں ممبئی کی ’ساسون ڈاک‘ میں کھڑی کشتیوں کا جھنڈ ہے۔
’بھارت میں ایریئل فوٹوگرافی بہت دلچسپ ہے کیونکہ آپ کو خوبصورت عمارتیں ایک ایسے زایے سے دیکھنے کو ملتی ہیں جس زاویے سے صدیوں قبل تعمیر ان عمارتوں کو پہلے نہیں دیکھا گیا ہو۔‘
،تصویر کا کیپشن’بھارت میں ایریئل فوٹوگرافی بہت دلچسپ ہے کیونکہ آپ کو خوبصورت عمارتیں ایک ایسے زایے سے دیکھنے کو ملتی ہیں جس زاویے سے صدیوں قبل تعمیر ان عمارتوں کو پہلے نہیں دیکھا گیا ہو۔‘
دنیا کے سات عجوبوں میں شامل سفید ماربل سے مزین 17ویں صدی کا تاج محل جو محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشندنیا کے سات عجوبوں میں شامل سفید ماربل سے مزین 17ویں صدی کا تاج محل جو محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔
یہ تصویر تین ہزار سال سے کھیلے جانے والے کھیل ’ کشتی‘ کی ہے، کچی زمین میں بنائے گئے گڑھے پر آج بھی مرد و عورت پہلوان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کشتی آج بھی بھارت میں ہزاروں افراد کا پسندیدہ کھیل ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر تین ہزار سال سے کھیلے جانے والے کھیل ’ کشتی‘ کی ہے، کچی زمین میں بنائے گئے گڑھے پر آج بھی مرد و عورت پہلوان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کشتی آج بھی بھارت میں ہزاروں افراد کا پسندیدہ کھیل ہے۔
ابھرتے سورج کی روشنی میں یہ ’لوٹس ٹیمپل‘ یعنی کنول کے پھول کا مندر دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بہائی مذہب کے پیروکاروں کی عبادت گاہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنابھرتے سورج کی روشنی میں یہ ’لوٹس ٹیمپل‘ یعنی کنول کے پھول کا مندر دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بہائی مذہب کے پیروکاروں کی عبادت گاہ ہے۔
یہ بھارت کے شہر وراناسی میں دریائے گنگا کا منظر ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ بھارت کے شہر وراناسی میں دریائے گنگا کا منظر ہے۔
 دہلی کی جامعہ مسجد کا ایک فضائی جائزہ جسے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 1650 سے 1658 کے درمیان تعمیر کروایا۔
،تصویر کا کیپشن دہلی کی جامعہ مسجد کا ایک فضائی جائزہ جسے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 1650 سے 1658 کے درمیان تعمیر کروایا۔
چیپل کہتے ہیں ’مقامی افراد اس جگہ کو ’ہل تھری‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ ممبئی کے شمال میں موجود کچی بستیوں میں یہ جگہ ذرا بلند ہے مگر تھری ہل سے دکھائی دینے والے منظر سے زیادہ قیمتی وہ پانی ہے جو یہاں دستیاب نہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنچیپل کہتے ہیں ’مقامی افراد اس جگہ کو ’ہل تھری‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ ممبئی کے شمال میں موجود کچی بستیوں میں یہ جگہ ذرا بلند ہے مگر تھری ہل سے دکھائی دینے والے منظر سے زیادہ قیمتی وہ پانی ہے جو یہاں دستیاب نہیں۔‘
سولہویں صدی کا ہمایوں کا مقبرہ۔ اسے مغل بادشاہ ہمایوں کی وفات کے نو برس بعد 1565 میں دہلی میں تعمیر کیا گیا۔ اس یادگار کا نقشہ ایرانی ماہرِ تعمیرات مرزا غیاث نے تیار کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسولہویں صدی کا ہمایوں کا مقبرہ۔ اسے مغل بادشاہ ہمایوں کی وفات کے نو برس بعد 1565 میں دہلی میں تعمیر کیا گیا۔ اس یادگار کا نقشہ ایرانی ماہرِ تعمیرات مرزا غیاث نے تیار کیا تھا۔
کولکتہ میں بیسویں صدی کے اوائل میں یہ یادگار ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں برطانوی واسرائے لارڈ کرزن نے تعمیر کروائی تھی۔ خوبصورتی اور تاریخی اہمیت میں میں اس سے آگے تاج محل کے سوا اور کوئی نہیں۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں بیسویں صدی کے اوائل میں یہ یادگار ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں برطانوی واسرائے لارڈ کرزن نے تعمیر کروائی تھی۔ خوبصورتی اور تاریخی اہمیت میں میں اس سے آگے تاج محل کے سوا اور کوئی نہیں۔