دارالحکومت کی خوشگوار رات میں میوزک کانفرنس کا اختتام ہوا
،تصویر کا کیپشنلوک فنکار اختر چنار زہری نے لوگوں کو اپنی لوک دھنوں پر سر دھننے پر مجبور کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنعمر کوٹ سے اس میلے میں خصوصی طور پر بلائی گئی مائی دھائی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنہارون رشید پاکستان میں دو سال سے موسیقاروں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں اور میلے میں ہونے والے مباحثوں میں پیش پیش رہے۔
،تصویر کا کیپشنعباس علی خان نے روحانی شاعری اور کلاسیکی موسیقی کے امتزاج سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں رہنے والی نتاشا حمیرا اعجاز کی آواز کو لوگوں نے بہت سراہا۔
،تصویر کا کیپشنمیلے میں بحث و مباحثے بھی رکھے گئے تھے جن میں موسیقی کو نصاب کا حصہ بنانے اور فنکاروں کی محنت اور ان کو ملنے والے معاوضے پر بھی بات ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنلوک موسیقی کے ساتھ ساتھ لوک رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنذیشان منصور اسلام آباد کے انڈر گراؤنڈ موسیقی کے حلقوں میں مقبول ترین نام ہے۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کی اس شام کو موسم انتہائی خوشگوار تھا اور ہلکی سی بارش نے موسیقی کا لطف دوبالا کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنفیسٹیول کے روح رواں اریب اظہر نے بھی لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنحاضرین کی بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات شامل تھے، جنھوں نے دل کھول کر موسیقاروں کو داد دی۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں سجے پہلے میوزک میلہ کانفرنس کا اختتام ڈھول اور گٹار کے امتزاج پر ہوا اور لوگوں نے اس پر خوب رقص کیا۔