میکسیکو میں صدر پینیا نیئیتو کی جانب سے تعلیمی اصلاحات سے تعلیمی نظام میں بہتری کی امید
،تصویر کا کیپشنشمالی امریکہ کے ملک میکسیکو نے حال ہی میں بڑے پیمانے پر تعلیمی اصلاحات نافذ کی ہیں جن کے پیچھے صدر اینریکے پینیا نیئیتو ہیں جن کا مقصد ملک کے خراب نظامِ تعلیم کو بہتر کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر پاؤلا نونیز سولوریو ملک کے ابتر تعلیمی نظام کی تصاویر لیتی رہی ہیں خاص طور پر میکسیکو کی ریاست موریلیا، وہاکا اور میچواکان میں۔
،تصویر کا کیپشنتعلیمی اصلاحات کے تحت سکول شماری کی ایک مہم چلائی جائے گی تاکہ ملک میں سکولوں، اساتذہ اور طلبا کی معین تعداد معلوم کی جا سکے۔ اساتذہ کے لیے امتحان لازی قرار دیے گئے ہیں جو ان کی ترقی کے لیے لازمی ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنصدر پینیا نیئیتو کا کہنا ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا دار و مدار ان اصلاحات پر ہے، مگر بعض یونینوں کا کہنا ہے کہ ایسے اساتذہ کا امتحان درست نہیں ہے جو بنیادی تدریسی قابلیت بھی نہیں رکھتے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے دیہی علاقوں میں قائم سکول جیسا کہ یہ سکول جو وہاکا کے کوسٹا خطے میں ہے، صرف اسی بنیاد پر بنے کہ ان کے بنانے میں والدین نے رقم عطیہ کی۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے دور دراز اور چھوٹے سکولوں میں مختلف عمر کے بچوں کو ایک ہی جگہ پڑھایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسردیوں میں کچھ طلبہ کو بارش اور سردی کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، جب کہ گرمیوں میں انھیں شدید گرمی برداشت کرنا پڑتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے طلبہ میلوں کا فاصلہ طے کر کے پیدل سکول آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبعض سکولوں کو ملک اور بیرون ملک قائم خیراتی اداروں کی امداد پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنوہاکا کے دیہی علاقوں میں دو زبانیں پڑھانے والے کئی سکول ہیں جہاں آبادی کی بڑی تعداد ہسپانوی زبان نہیں بول سکتی، یا اسے دوسری زبان کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبجلی کے نظام سے منسلک سکولوں میں بھی اکثر بجلی کی بندش ہوتی رہتی ہے اور بچے اپنی پڑھائی میں کمی پورا نہیں کر پاتے۔
،تصویر کا کیپشن15 سال تک کے بچوں کی نصف تعداد ہی پرائمری سکول تک تعلیم حاصل کر پاتی ہے۔ صدر پینیا نیئیتو کو امید ہے کہ اصلاحات کی مدد سے اس صورتِ حال کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔