کولمبیا میں مسلح تنازعے میں ہلاک ہونے والوں کی قبریں
،تصویر کا کیپشنکولمبیا میں گزشتہ پانچ دہائیوں میں مسلح تنازعے میں 220,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ’نیشنل سینٹر فور ہسٹاریکل میموری ‘ کی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔ فوٹوگرافر وِویانا پیریٹی نے کولمبیا کے سفر کے دوران وہاں کے قبرستانوں کا دورہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہاں کے لوگ تشدد یا دوسری وجوہات سے ہونے والی ہلاکتوں سے کس طرح نمٹتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیریٹی نے تین سال تک کولمبیا کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنان قبرستانوں میں دفن زیادہ تر لوگ کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعے کا شکار ہوئے۔ اس لڑائی میں بائیں بازو کے باغی حکومت اور دائیں بازو کے گروہوں کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہزاروں لاشوں کو کبھی بھی شناخت نہیں کیا جا سکا اور ان کی قبریں بےنام ہیں۔ ان لاشوں کو بیگوں میں ڈال کر ان قبرستانوں میں رکھا گیا ہے جن کے قریب سے یہ لاشیبں ملی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنشناخت ہو جانے والوں کے خاندان والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کی قبروں پر تازہ پھول رکھ جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کی حکومت ریڈ کراس کی مدد سے تقریباً 40,000 لاشوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے مختلف صوبوں میں 65 قبرستانوں میں شناخت کا یہ کام کرنا انتہائی مشکل عمل ہے۔
،تصویر کا کیپشنلیکن حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے مسلح تنازعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل ایک امن معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کی حکومت اور دائیں بازو کے باغیوں کے مابین کیوبا میں جاری امن مذاکرات کے ایجنڈے میں ان ہلاک شدگان کے لیے معاوضے کا حق ایک اہم نکتہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک سال سے جاری ان مذاکرات میں دو اہم نکات پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ دیگر چار نکات پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔