جمعہ 30 اگست کا سیربین، حصۂ اول
وقت اشاعت
شام ميں جاري بحران کے سلسلے ميں اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے سکيورٹي کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے نيو يارک ميں ملاقات کی۔ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار ہفتے کے روز شام ميں کيميائي حملے کے بارے ميں اپني تحقيق کے نتائج پيش کريں گے۔ اِدھر برطانيہ کے بعد اب جرمني نے بھي شام ميں فوجي مداخلت سے انکار کر ديا ہے۔ اسي دوران شام ميں صورتِ حال بدستور کشيدہ ہے۔ وہاں قیام کے دوران بی بی سی کی ٹیم نے ایک خوفناک حملے کے بعد تباہی کے مناظر دیکھے۔
بی بی سی کے نامہ نگار ائین پینل اور کمیرہ مین ڈرن کونوے کی یہ رپورٹ کئی دلخراش مناظر پر مشتمل ہے۔
شام ميں جاري بحران شديد سے شديد تر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اسي بارے ميں مزيد بات کرنے کے ليے پروگرام میں شامل تھے لاہور سے يونيورسٹي آف سينٹرل پنجاب کے پروفيسر الياس انصاري۔