جنگ بندی اور امن کی بحالی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 22 نومبر 2012 ,‭ 15:06 GMT 20:06 PST
  • فلسطینی
    بدھ کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کے لوگ معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  • آٹھ دنوں کے متواتر اسرائیلی حملوں میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔ غزہ کا سپورٹس سٹیڈیم تباہ ہونے والی عمارتوں میں شامل ہے۔
  • حماس نے اسرائیل پر اپنی مبینہ فتح کا جشن منانے کے لیے جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
  • جنگ بندی کے بعد حماس کے دو فوجی اپنے تباہ شدہ ہیڈکوارٹر کے ملبے پر گلے مل رہے ہیں۔
  • پورے غزہ میں امن کی بحالی پر خوشی نہیں منائی جا رہی۔ خان یونس کا یہ کنبہ بدھ کو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے رشتے دار کے لیے ماتم کناں ہے۔
  • گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں اسرائیل کی ’دفاعی ستون‘ نامی فوجی کارروائی کے بعد جو خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر نکل گئے تھے وہ اب واپس ہو رہے ہیں۔
  • مصر کی پشت پناہی سے ہونے والے اس معاہدے کے تحت اسرائیل تمام جارحیت اور عسکریت پسندوں کی ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
  • اس معاہدے کے تحت فلسطینی دھڑے بھی اسرائیل پر راکٹ داغنا بند کر دیں گے۔
  • اسرائیل غزہ کی سرحد کھولنے اور لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بارے میں بھی مذاکرات شروع کرے گا۔
  • چند اسرائیلی اپنی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر راضی ہونے سے خوش نہیں ہیں اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔