- انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا امپائر آف دی ایئر ایوارڈ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے نامزد امپائروں میں پانچ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے سائمن ٹوفل، تین بار ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کے علیم ڈار کے علاوے بلی باؤڈن، رچرڈ کیٹلبرا اور روڈنی ٹکر شامل تھے۔



































