حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمینٹ میں کشیدگی

وقت اشاعت

پاکستان میں آج کل عوام کی منتخب کردہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمینٹ کے درمیاں ایک بار پھر کشیدگی چل رہی ہے اور فریقین کے اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

حکمران پاکستان پیپلز پارٹی اور ملٹری اسٹیبلشمینٹ کے درمیان چالیس برس سے کھینچا تانی چل رہی ہے اور جرنیلوں کو جمہوریت کے تمغے دینے کے باوجود فوج انہیں برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ اس کی وجوہات جاننے کے لیے اسلام آباد میں نامہ نگار اعجاز مہر نے ایک مباحثہ منعقد کیا جس میں سیاسی امور کے تجزیہ کار پروفیسر خادم حسین، سینئر صحافی سہیل سانگی اور تجزیہ کار ظفر اللہ خان شریک ہوئے۔ اعجاز مہر نے بحث کا آغاز پروفیسر خادم حسین سے یہ سوال پوچھ کر کیا کہ کیا وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو ملٹری اسٹیبشلمینٹ قبول نہیں کرتی اور ان کے درمیان چار دہائیوں سے آنکھ مچولی چل رہی ہے۔ پروفیسر خادم حسین