پچیس دسمبر بروز اتوار دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے، کرسمس کا شمار عیسائی مذہب کے قدیم ترین تہواروں میں ہوتا ہے‘ جو پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پرمنایا جاتا ہے۔سینٹ پیٹرز سکوائر میں ایک عوامی دعائیہ سروس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے ایک چرچ میں عوامی دعائیہ تقریب کا منظر۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں ہی کرسمس کے حوالے سے ایک ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کی مشہور آرچرڈ سٹریٹ جو خریداری کے حوالے سے کافی مقبول ہے، اس سٹریٹ کو کرسمس ٹریز سے سجایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشام میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری پرتشدد ہنگاموں کے وجہ سے یہاں مقیم مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ شام میں عیسائیوں کے ایک قدیم گاؤں ملالہ کا منظر۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا میں ایک لڑکی کرسمس کی مناسبت سے چراغاں کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے شہر حیدر آباد میں ایک چرچ کو مختلف برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں کرسمس پر قومی تعطیل ہوتی ہے، کولکتہ میں لڑکیوں کا یہ گروپ کرسمس پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے علاقے بھوبھانسوار کے پوری گولڈن ساحل پر فنکار کرسمس کے ایک کردار سینٹاکلاوز کا روپ دھارے ریت کی مدد سے تیار کردہ حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کے مجسمے کو آخری شکل دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں بھی مسیحی برادری روایتی جوش و خروش سے کرسمس کا تہوار منا رہی ہے، اسلام آباد میں ایک شخص کرسمس کے حوالے سے لگائے گئے سٹالز پر کھڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنغرب اردن کے علاقے بیت اللحم میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے۔
،تصویر کا کیپشنمسیحی برادری کے عقیدے کے مطابق بیت اللحم میں حضرت عیسیٰ کی پیدائش ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک’وال سٹریٹ پر قبضہ کرو‘ جاری ہے۔ فرینکفرٹ میں ایک شخص نے کرسمس کے موقع پر بھی احتجاج کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
،تصویر کا کیپشنکروشیا میں ایک تاریخی دیوار کو منفرد روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشننیویارک شہر کے مختلف مقامات کو بھی برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنعرب ممالک میں بھی کرسمس کے حوالے سے خصوصی تیاری کی جاتی ہے۔